سری نگر ، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ متنازعہ مسلح فورس خصوصی اختیار ایکٹ(افسپا)کو ریاست سے ہٹانے کے لیے سیکورٹی صورتحال کاگہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔محبوبہ نے قانون ساز کونسل میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہاکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں افسپا کو ہٹانے کی ضرورت کے لیے سیکورٹی حالات اور دیگر متعلقہ عوامل کا گہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی کا جواب نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی شہناز گنائی، شوکت حسین گنائی اور بشیر احمد ویری کے سوال پر آیاہے ۔